Picture of Syed Sardar Muhammad Khondai

Syed Sardar Muhammad Khondai

سنجاوی کے علاقے صغرہ میں پولیس چوکی پر حملہ، حملہ آور فرار

کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
سنجاوی سنجاوی کے علاقے صغرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔
حملے کے نتیجے میں چوکی کو شدید نقصان پہنچا اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔