Picture of Syed Sardar Muhammad Khondai

Syed Sardar Muhammad Khondai

مستونگ: قومی شاہراہ پر دہشت گردوں کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید، ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہوگئے

کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ علاقے
مستونگ میں قومی شاہراہ پر دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان موقع پر شہید ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کے اس واقعے میں ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
امدادی ٹیموں نے شہداء کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔