Picture of Nadeem Ali

Nadeem Ali

ہیوسٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والے لیجنڈ یونس خان 30 اگست 2026 بروز اتوار کو ہیوسٹن، ٹیکساس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (HHRD) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی خصوصی فلاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ تقریب امریکہ کے مختلف شہروں پر مشتمل HHRD کی 10 شہروں کی آگاہی اور فنڈ ریزنگ مہم کا آخری مرحلہ ہوگی، جس کا مقصد پاکستان کے سب سے بڑے اعصابی امراض کے علاج اور بحالی کے منصوبے کراچی انسٹیٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیزز اینڈ ری ہیب (KIND-R) کے لیے عوامی آگاہی پیدا کرنا اور مالی وسائل جمع کرنا ہے۔

تقریب کے دوران یونس خان پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی، کرکٹ شائقین، مخیر حضرات اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے اور انہیں پاکستان میں جدید اعصابی امراض کے علاج کے لیے قائم کیے جانے والے اس اہم منصوبے کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔

HHRD کے مطابق KIND-R منصوبہ پاکستان میں نیورولوجیکل بیماریوں کے مریضوں کو عالمی معیار کی تشخیص، علاج اور بحالی کی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے قائم کیا جا رہا ہے، تاکہ ایسے مریضوں کو ایک ہی چھت تلے جدید طبی خدمات میسر آ سکیں۔

تنظیم نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فلاحی تقریب میں بھرپور شرکت کرے اور اس قومی صحت منصوبے کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔

ٹور کی مکمل تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

www.hhrd.org/tour

مزید معلومات اور اسپانسرشپ کے لیے رابطہ کریں:

  • محمد سعد انصاری: (281) 282-7010
  • معیز خان: (832) 659-8161
  • الیاس چوہدری: (832) 275-0786

HHRD نے مخیر حضرات، کاروباری اداروں اور کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فلاحی مہم میں شریک ہو کر پاکستان میں اعصابی امراض کے مریضوں کے لیے جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالیں۔