بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، آل پارٹیز رہنماؤں کا حکومت سے مذاکرات کا مطالبہ

په بلوچستان کې د ظلم او جبر انتها، ملي لويې لارې ناامنه او د صوبې مسئله سياسي ده۔ آل پارټيز کوټه (سيد سردار محمد خوندئی) په بلوچستان کې د بېلابېلو سياسي ګوندونو د مشرانو د يوې مهمې او اوږدې آل پارټيز مشاورتي غونډې وروسته ګډه خبري غونډه ترسره شوه۔ خبري غونډې ته په وينا کې سياسي مشرانو څرګنده کړه چې د بلوچستان مسئله خالصتاً سياسي ده او بايد په سياسي لارو چارو حل شي۔ که د بلوچستان د فتح کولو لپاره يو لاکھ قوانين هم جوړ شي، بيا به هم…

Read More

اٹک میں پرائس کنٹرول اجلاس، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

اٹک: اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ اٹک: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، جبکہ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس اٹک میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس…

Read More

اٹک: نئے افسران کے لیے رہائشی و دفتری سہولیات کا جائزہ، اے ڈی سی انیل سعید کا دورہ

نئے تعینات افسران کے لیے رہائشی و دفتری سہولیات کا جائزہ، اے ڈی سی انیل سعید کا مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ اٹک (بیورو چیف اعجازالحسن): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) اٹک انیل سعید نے ضلع بھر میں مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کیا اور نئے تعینات ہونے والے افسران کے لیے رہائشی و دفتری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے…

Read More

پاکستان تین ماہ بعد ہی 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گا، ذخائر اور پیداوار پر سوالات اٹھنے لگے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں اسٹریٹجک گندم ذخائر کو صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی قرار دیتے ہوئے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے نے ماہرین اور زرعی شعبے کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ صرف تین ماہ قبل گندم کی نئی فصل کی کٹائی مکمل ہوئی تھی اور حکومت مسلسل دعویٰ کر رہی تھی کہ ملک میں گندم کی پیداوار سالانہ ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پنجاب، جو پاکستان کا واحد…

Read More

سندھ ہائی کورٹ نے روبوٹک سرجیکل سسٹمز کی خریداری سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں، معاملہ نیب کے سپرد

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری اسپتالوں کے لیے روبوٹک سرجیکل سسٹمز کی مبینہ طور پر زائد قیمت پر خریداری کے خلاف دائر دو یکساں آئینی درخواستیں نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اس معاملے سے متعلق شکایت پہلے ہی قومی احتساب بیورو (نیب) کے نوٹس میں لائی جا چکی ہے، جبکہ مشینوں کی خریداری اور تنصیب مکمل ہونے کے بعد درخواستوں کی بنیادی استدعا بھی غیر مؤثر ہو چکی ہے۔ جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں قائم دو رکنی آئینی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ متعلقہ…

Read More

کوئٹہ میں بلوچستان کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز مشاورتی اجلاس جاری

بلوچستان کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کا اہم مشاورتی اجلاس جاری کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی زیرِ صدارت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک اہم آل پارٹیز مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، صوبے کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، عوام کو درپیش مسائل، بین الجماعتی مشاورت اور آئندہ کے مشترکہ لائحۂ عمل پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی…

Read More

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک نتائج 2026 کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 74.69 فیصد رہا

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک (اول) سالانہ 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 74.69 فیصد رہا ایک لاکھ 92 ہزار 925 امیدواروں میں سے ایک لاکھ 44 ہزار 89 کامیاب، 547 امتحانی مراکز قائم، ری چیکنگ کے لیے درخواستیں 21 اگست تک جمع کرائی جا سکیں گی فیصل آباد (میاں افتخار احمد) : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان میٹرک (اول) سالانہ 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی تقریب تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی…

Read More

پی ٹی آئی کا کراچی پریس کلب کے قریب عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، متعدد کارکن گرفتار

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بدھ کے روز اپنے بانی عمران خان کی گرفتاری کو تین سال مکمل ہونے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں ہونے والے مرکزی احتجاج کے باعث شہر کے اہم علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔ کراچی پریس کلب کے قریب ہونے والے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے اور…

Read More

واشنگٹن: پاکستانی سفارتی مشن کے پریس ونگ میں تبدیلی، سرفراز احمد کو الوداع

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتی مشن کے پریس ونگ میں تبدیلی، سرفراز احمد کو شاندار الوداع اور زوبیہ مسعود کا پرتپاک استقبال رپورٹ: عاصم صدیقی، واشنگٹن ڈی سی پاکستانی سفارتی مشن میں روایتی سفارتی تبادلوں کے سلسلے میں ہر چند سال بعد مختلف شعبوں کے افسران کی تعیناتی اور تبادلے عمل میں آتے ہیں۔ اسی روایت کے تحت پریس ونگ میں بھی نئی ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں، جہاں پریس منسٹر، پریس کونسلر، پریس اتاشی اور دیگر متعلقہ افسران اپنی مدتِ تعیناتی مکمل ہونے پر نئی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں۔ اسی…

Read More

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں یوم استحصال کشمیر پر یکجہتی واک

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور قومی جذبے سے منایا گیا جامعہ میں یکجہتی واک، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، امن، انصاف اور حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ فیصل آباد (میاں افتخار احمد) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (این ٹی یو) میں یومِ استحصالِ کشمیر قومی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، امن، انصاف،…

Read More