Picture of Syed Sardar Muhammad Khondai

Syed Sardar Muhammad Khondai

بلوچستان کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کا اہم مشاورتی اجلاس جاری

کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی زیرِ صدارت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک اہم آل پارٹیز مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، صوبے کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، عوام کو درپیش مسائل، بین الجماعتی مشاورت اور آئندہ کے مشترکہ لائحۂ عمل پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، کبیر محمد شی، اسلم بلوچ، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، آغا محمد شاہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر حسین لانگو، چیئرمین واحد بلوچ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سید قادر آغا، فقیر خوشحال کاسی، عیسیٰ روشان، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے احمد جان خان، ایمل خان ناصر، عنایت شاہ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل، داؤد جان اور جماعت اسلامی کے زاہد اختر جمیل مشوانی شریک ہیں۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان ایڈووکیٹ، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عبید اللہ عابد، مرکزی ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری جاوید کاکڑ، مرکزی سیکرٹری رشید خان ناصر، صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا اور ضلع کوئٹہ کے صدر ثناء اللہ کاکڑ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں بلوچستان میں قیامِ امن، سیاسی استحکام، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر مشاورت جاری ہے۔