اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی کا جامع جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے حکومت کے اندر احتسابی عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس جائزے کی بنیاد پر وفاقی کابینہ میں ردوبدل اور مختلف وزارتوں میں اہم انتظامی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو باضابطہ ہدایات جاری کرتے ہوئے فروری 2024 سے اب تک کی کارکردگی پر مبنی تفصیلی رپورٹس مقررہ فارمیٹ میں جمع کرانے…
Read Moreقومی
بلوچستان: سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کا PMU-BESP منصوبوں کا جائزہ، تعلیمی اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کا PMU-BESP منصوبوں کا جائزہ، تعلیمی اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) بلوچستان حکومت کے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن لال جان جعفر نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (PMU-BESP) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں صوبے بھر میں جاری تعلیمی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر حافظ محمد قاسم نے سیکرٹری کو مختلف منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں معیاری تعلیم تک رسائی بڑھانے، تعلیمی اداروں کی استعداد…
Read Moreکوزھک ٹاپ کے قریب گاڑی گہری کھائی میں جا گری، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق
کوزھک ٹاپ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ، گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق چمن (سید سردار محمد خوندئی) کوئٹہ۔چمن قومی شاہراہ پر شیلہ باغ کے مقام، کوژھک ٹاپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کے بعد…
Read Moreریاض ائیر کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازوں کا اعلان، اسلام آباد اور لاہور شامل
سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن ریاض ائیر کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازوں کا اعلان ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن ریاض ائیر نے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید اضافہ ہوگا طیرانِ ریاض پاکستان کے لیے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز اگست میں کرے گی جبکہ اسلام آباد اور لاہور کے لیے بکنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ریاض ائیر کی جانب…
Read Moreاٹک: آر پی او راولپنڈی اور کمشنر کا چہلم جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
آر پی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی کا ضلع اٹک کا دورہ، چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اٹک سٹی بیورو رپورٹ: اعجاز الحسن ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کے ہمراہ ضلع اٹک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اٹک سٹی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر مدثر احمد شاہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر…
Read Moreسوات کے کبل پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، 15 افراد شہید، 6 پولیس اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے
سوات: ضلع سوات کے علاقے کبل میں واقع کبل پولیس اسٹیشن کے باہر اتوار کے روز ہونے والے ہولناک خودکش حملے میں کم از کم 15 افراد شہید ہوگئے، جن میں 6 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے کبل پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم گیٹ پر…
Read Moreنواز شریف کی پی ایم ایل ن رہنماؤں کو محسن نقوی کے بیان پر عوامی ردعمل سے گریز کی ہدایت، قومی اتحاد پر زور
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان، جس میں انہوں نے ملکی نظام کو "کولیبسڈ سسٹم” قرار دیا تھا، پر کسی بھی قسم کا عوامی ردعمل دینے سے گریز کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ قومی حالات میں ریاستی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور منتخب حکومت و عسکری قیادت کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز…
Read Moreشمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی شہید، 5 خوارج ہلاک
راولپنڈی: پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا، تاہم کارروائی کے دوران پاک فوج کے ایک بہادر افسر میجر حافظ احسان الٰہی نے وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔ آئی ایس پی…
Read Moreپولیس کا چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد
ک(بیورورپورٹ اعجازالحسن) پولیس کا چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد ,تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر امن و امان کے قیام اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اٹک پولیس نے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینا، پولیس کی…
Read Moreاٹک سے بیورو چیف اعجازالحسن کی رپورٹ
اٹک سے بیورو چیف اعجازالحسن کی رپورٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ تمام پینشن کیسز کو کم سے کم مدت میں نمٹانا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ پینشن کیسز کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بروقت مالی سہولت میسر آ سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بطور…
Read More