ک(بیورورپورٹ اعجازالحسن) پولیس کا چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد
,تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر امن و امان کے قیام اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اٹک پولیس نے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینا، پولیس کی مؤثر موجودگی کو یقینی بنانا اور شرپسند عناصر کو قانون کی عملداری کا واضح پیغام دینا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں، اٹک پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔


