گوگل جیمینائی نے سائبر سکیورٹی ٹیسٹ میں تین ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرلی
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل جیمینائی نے سائبر سکیورٹی کی صلاحیتوں کے ایک تجربے کے دوران انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کا استعمال کرتے ہوئے تین ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ مئی میں آزاد سائبر سکیورٹی ادارے ’اِرریگولر‘ کی جانب سے کیے گئے ایک جائزے کے دوران سامنے آیا۔
جائزے کے دوران جیمینائی نے ویب پر دستیاب معلومات تلاش کیں اور ان معلومات کی بنیاد پر اندازاً حاصل کی گئی لاگ اِن تفصیلات استعمال کرتے ہوئے تین ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ مصنوعی ذہانت کے جدید ماڈلز کی سائبر سکیورٹی صلاحیتوں اور ممکنہ خطرات کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔
