واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نیا سرچ شارٹ کٹ متعارف

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے چیٹ سرچ مزید آسان بنا دی

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے چیٹس میں پرانے پیغامات تلاش کرنے کا عمل مزید آسان بنانے کے لیے نیا سرچ شارٹ کٹ متعارف کرا دیا ہے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے بعد صارفین کو کسی مخصوص چیٹ میں پیغام تلاش کرنے کے لیے چیٹ سے باہر نکل کر انفارمیشن پیج کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سرچ کا آپشن اب براہِ راست چیٹ میں زیادہ آسانی سے دستیاب ہوگا۔

اس سے پہلے کسی چیٹ میں پرانا پیغام تلاش کرنے کے لیے صارف کو پہلے متعلقہ چیٹ کی انفارمیشن اسکرین پر جانا پڑتا تھا۔ اس کے بعد سرچ آپشن منتخب کرنے پر دوبارہ چیٹ میں سرچ موڈ کھلتا تھا۔

نئے شارٹ کٹ کے ذریعے یہ اضافی مراحل ختم ہوگئے ہیں، جس سے آئی فون صارفین کے لیے پرانے پیغامات اور مطلوبہ معلومات تلاش کرنا زیادہ تیز اور آسان ہو جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment