اٹک میں پٹرول ریلیف پیکیج پر اہم ملاقات، عوام کو ریلیف یقینی بنانے کی ہدایت

اٹک۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز اٹک انیل سعید نے ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

اٹک(بیورورپورٹ اعجازالحسن)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے پٹرول ریلیف پیکیج کا مقصد عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنا ہے، لہٰذا اس پیکیج کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ حلقوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے کہا کہ حکومتی پٹرول ریلیف پیکیج کے تحت عوام کو مقررہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment