Picture of Ijaz Ul Hasan

Ijaz Ul Hasan

اٹک پولیس کی جانب سے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پروقار تقریب، شہدائے پولیس کو خراجِ تحسین*

اٹک سے بیورو چیف اعجازالحسن کی رپورٹ
اٹک پولیس کے زیرِ اہتمام یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر تاج محل مارکی اٹک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان، ایس پی انویسٹی گیشن اٹک زینب ایوب، شہدائے اٹک پولیس کے اہلِ خانہ، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، اٹک پولیس کے 24 شہداء افسران و جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے اہلِ خانہ کی عزت، تکریم اور فلاح و بہبود اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
تقریب کے اختتام پر شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ میں پھولوں کے گلدستے اور تحائف تقسیم کیے گئے۔