امریکی جج کا 3 میڈیا اداروں کی وائٹ ہاؤس رسائی بحال کرنے کا حکم

امریکی وفاقی جج کا 3 میڈیا اداروں کی وائٹ ہاؤس رسائی بحال کرنے کا حکم

واشنگٹن: امریکا میں ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تین بڑے میڈیا اداروں کے صحافیوں پر وائٹ ہاؤس میں پابندی کے خلاف حکم جاری کرتے ہوئے ان کی رسائی فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

رائٹرز کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج ٹموتھی کیلی نے قرار دیا کہ سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اقدام بادی النظر میں امریکی آئین سے متصادم ہو سکتا ہے۔

عدالت نے انتظامیہ کو 14 روز تک اس پابندی پر عمل درآمد سے بھی روک دیا ہے، جس کے باعث متعلقہ میڈیا اداروں کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس تک رسائی برقرار رکھنے کا موقع مل گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان تینوں میڈیا اداروں پر 18 ستمبر کو پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس اقدام کے خلاف میڈیا اداروں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

میڈیا اداروں کا مؤقف تھا کہ صحافیوں کے پریس پاس منسوخ کرنا امریکی آئین کی پہلی ترمیم میں دی گئی آزادیٔ اظہار اور آزادیٔ صحافت کے تحفظات کے ساتھ ساتھ قانونی طریقۂ کار کے تقاضوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

عدالتی حکم کے بعد وائٹ ہاؤس اور متعلقہ میڈیا اداروں کے درمیان صحافتی رسائی سے متعلق تنازع ایک نئے قانونی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment