Picture of Syed Sardar Muhammad Khondai

Syed Sardar Muhammad Khondai

باہمت طالب علم رفیع اللہ کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے کی یقین دہانی

کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے دونوں ہاتھوں سے پیدائشی معذور ہونہار طالب علم رفیع اللہ نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران طالب علم رفیع اللہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ڈاکٹر بننے کے اپنے خواب سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے طالب علم کی ہمت و حوصلے کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ رفیع اللہ کی تعلیم کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ رفیع اللہ کی ہمت تمام نوجوانوں کے لیے مثال ہے اور جسمانی معذوری کبھی بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جہاں ممکن ہوا حکومت رفیع اللہ کا علاج بھی کرائے گی، اس لیے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ باصلاحیت اور باہمت نوجوانوں کی سرپرستی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ رفیع اللہ جیسے بچے بلوچستان کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی۔