تربت سے مسلح افراد نے 7 مزدور اغوا کر کے ساتھ لے گئے
کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) بلوچستان کے ضلع تربت سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مسلح افراد نے سڑک پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔ ایک اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 مزدوروں کو شہید کر دیا۔ شہید اور مغوی مزدوروں میں 3 کا تعلق پشتون برادری سے اور 4 کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کورئیر سروس کے 2 اہلکار تاحال لاپتہ ہیں، جن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔


