بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، سندھ اور پنجاب میں فلڈ الرٹ جاری

گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں 45 ہزار کیوسک اضافہ، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے چناب اور راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ سکھر: ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی مسلسل اور شدید بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ […]
پنجاب میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے لیے کیش لیس ادائیگی کا نظام متعارف
ای ٹرانزٹ پنجاب ایپ اور ٹی کیش کارڈ کے ذریعے مسافر اب میٹرو اور الیکٹرک بسوں میں بغیر نقد رقم کے آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ لاہور: پنجاب حکومت نے عوامی ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کیش لیس ادائیگی کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ای […]
سنجاوی میں پولیس چوکی پر حملہ، حملہ آور فرار

سنجاوی کے علاقے صغرہ میں پولیس چوکی پر حملہ، حملہ آور فرار کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) سنجاوی سنجاوی کے علاقے صغرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں چوکی کو شدید نقصان پہنچا اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی […]
مستونگ دہشت گرد حملہ: سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ شہید

مستونگ: قومی شاہراہ پر دہشت گردوں کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید، ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہوگئے کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ علاقے مستونگ میں قومی شاہراہ پر دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیشن جج […]
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، دو خواتین خودکش حملہ آور گرفتار

اسلام آباد: پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو خواتین خودکش حملہ آوروں اور ان کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ […]
پاکستان کے ٹیلی کام قانون میں مجوزہ ترامیم کیوں ضروری ہیں؟

حالیہ دنوں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996 میں مجوزہ ترامیم، خصوصاً سیکشن 27A اور 27B، شدید بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان ترامیم کے ذریعے ٹیلی کام کمپنیاں نجی املاک پر قبضہ کر سکیں گی، ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت کے بغیر ٹاور نصب کریں گی اور شہریوں […]
سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے 365 دن کے لیے کارآمد ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت زائرین ایک سال کے دوران متعدد بار مملکت میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ مجموعی قیام کی مدت 90 دن تک ہوگی۔ یہ اعلان سعودی پریس ایجنسی (SPA) نے […]
ینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا

راولپنڈی: کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے پیر کے روز آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کے دوران عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش […]
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پیر کے روز اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں وہ دوطرفہ تعلقات، سرحدی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون سے متعلق اہم مذاکرات کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نور خان ایئربیس پر ایرانی وزیر داخلہ اور ان […]
پیٹرولیم لیوی سے ریکارڈ آمدن، مالی سال 2025-26 کے پہلے 11 ماہ میں بجٹ خسارہ 2.6 فیصد تک محدود

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں 1.478 کھرب روپے سے زائد وصول کر کے وفاقی بجٹ خسارے کو 3.34 کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کے 2.6 فیصد تک محدود رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ […]