گرین سرٹیفکیٹ اور تقسیم اراضی پر اہم پیش رفت، اسسٹنٹ کمشنر تیمور خان کی زیرِ صدارت لمبرداران کا بڑا اجلاس۔
اٹک(اعجازالحسن) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹک تیمور خان کی زیرِ صدارت ضلع کونسل ہال میں لمبرداران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹک تیمور خان نے کہا کہ گرین سرٹیفکیٹ اور اراضی کی تقسیم حکومتِ پنجاب کا انقلابی اقدام ہے، جس سے اراضی کے تنازعات کا خاتمہ اور عوام کو بروقت انصاف ملے گا۔ لمبرداران حکومت اور اہلیانِ دیہہ کےدرمیان پل کا کردار ادا کریں۔اجلاس میں تحصیلدار اٹک وقاص اکرم اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز اراضی ریکارڈ سنٹر ضلع اٹک منور حیات نے اراضی کی تقسیم، گرین سرٹیفکیٹ کی افادیت، فوائد اور حصول کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر صدر لمبردار ایسوسی ایشن ضلع اٹک (رجسٹرڈ) شیخ عارف رفیق نے حکومتِ پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ لمبرداران اپنے مواضعات میں اراضی کی تقسیم اور گرین سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے اہلیانِ دیہہ کی مکمل رہنمائی کریں گے اور حکومتِ پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔اجلاس میں لمبردار ایسوسی ایشن ضلع اٹک (رجسٹرڈ) کے سرپرستِ اعلیٰ ملک محمد خان، نائب صدر ساجد علی خان، سیکرٹری انفارمیشن سید ضمیر حسین شاہ بخاری، لمبردار ملک عتیق الرحمن، لمبردار ملک نواب خان، لمبردار ملک اقتدار علی خان، لمبردار سردار مسرت خان، لمبردار سردار نیاز خان، لمبردار شیرین خان، لمبردار کامل حیات خان، لمبردار ملک مقصود خان، لمبردار حاجی فیاض احمد، لمبردار ملک یاسر الرحمن، لمبردار جاوید خان، لمبردار سخاوت گل، لمبردار ملک بلال احمد خان، لمبردار حافظ ضمیر احمد، لمبردار محمد الیاس خان، لمبردار میاں ذوالفقار، لمبردار محمد جاوید، لمبردار ملک محمد یاسین، لمبردار رستم خان، لمبردار میاں نعیم رضا، لمبردار محمد عرفان، لمبردار ملک ذوالقرنین سمیت کثیر تعداد میں لمبرداران نے شرکت کی\
