قلعہ شیخو پورہ کے قریب سیلاب سے ریلوے پل متاثر، لاہور، فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل بدر اور غوری ایکسپریس منسوخ، شالیمار، قراقرم اور میانوالی ایکسپریس کے روٹس تبدیل، مسافروں کو سفر سے قبل ٹرینوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت فیصل آباد (میاں افتخار احمد) قلعہ شیخو پورہ اور مسن کلار کے درمیان واقع ریلوے پل شدید سیلابی ریلے اور غیر معمولی بارشوں کے باعث متاثر ہونے کے بعد لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ریلوے ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے…
Read Moreقومی
فیصل آباد ایکسپو 2026 چھوٹے تاجروں کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کا تاریخی پلیٹ فارم، ڈاکٹر راشد مسعود
فیصل آباد ایکسپو 2026 چھوٹے تاجروں کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کا تاریخی پلیٹ فارم ہے، ڈاکٹر راشد مسعود لاہور (میاں افتخار احمد): فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ ’’فیصل آباد ایکسپو 2026‘‘ کو قومی معیشت اور برآمدات کے فروغ کی جانب ایک تاریخی اور مؤثر اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ 24 سے 26 جولائی 2026 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری اس تین روزہ صنعتی و تجارتی نمائش میں ملک بھر کے معروف صنعت کار، برآمد کنندگان، سرمایہ کار…
Read Moreچاغی کے نوکچہ میں مسلح افراد نے 5 آئل ٹینکر نذر آتش کر دیے
چاغی نوکچہ میں مسلح افراد نے 5 تیل کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے حملے کے دوران پانچ بوزر (تیل بردار) گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں تمام گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں…
Read Moreپاکستان پٹرولیم سیکٹر میں اربوں کی ٹیکس چوری، اوگرا اور ایف آئی اے تحقیقات میں بڑے انکشافات
پٹرولیم ڈارک نیٹ ورک: سٹوریج اور سیل کے درمیان لاپتا اربوں روپے اور عوام پر اس کا قہر پاکستان کا پٹرولیم سیکٹر ایک ایسے سنگین نظامی بحران کا شکار ہے جس کی جڑیں پٹرول پمپس پر سٹوریج اور سیل کے درمیان فرق کو ریکارڈ کرنے کے لیے کسی موثر نظام کی عدم موجودگی میں پیوست ہیں، یہ فرق نہ صرف ٹیکس چوری کا سب سے بڑا ذریعہ بنا ہوا ہے بلکہ پٹرولیم ڈیلرز کو حکومت اور عوام کو بلیک میل کرنے کا موقع بھی فراہم کر رہا ہے، وفاقی تحقیقاتی…
Read Moreبالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، سندھ اور پنجاب میں فلڈ الرٹ جاری
گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں 45 ہزار کیوسک اضافہ، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے چناب اور راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ سکھر: ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی مسلسل اور شدید بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سکھر بیراج کے کنٹرول روم کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے…
Read Moreپنجاب میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے لیے کیش لیس ادائیگی کا نظام متعارف
ای ٹرانزٹ پنجاب ایپ اور ٹی کیش کارڈ کے ذریعے مسافر اب میٹرو اور الیکٹرک بسوں میں بغیر نقد رقم کے آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ لاہور: پنجاب حکومت نے عوامی ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کیش لیس ادائیگی کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ای ٹرانزٹ پنجاب ایپ (eTransit Punjab App) اور ٹی کیش کارڈ (T-Cash Card) لانچ کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے مسافر میٹرو بس اور الیکٹرک بس سروسز میں بغیر نقد رقم کے کرایہ ادا کر سکیں…
Read Moreسنجاوی میں پولیس چوکی پر حملہ، حملہ آور فرار
سنجاوی کے علاقے صغرہ میں پولیس چوکی پر حملہ، حملہ آور فرار کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) سنجاوی سنجاوی کے علاقے صغرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں چوکی کو شدید نقصان پہنچا اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور…
Read Moreمستونگ دہشت گرد حملہ: سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ شہید
مستونگ: قومی شاہراہ پر دہشت گردوں کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید، ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہوگئے کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ علاقے مستونگ میں قومی شاہراہ پر دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان موقع پر شہید ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کے اس واقعے…
Read Moreبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، دو خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
اسلام آباد: پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو خواتین خودکش حملہ آوروں اور ان کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوراب میں ہونے والی کارروائی میں سات دہشت گرد مارے گئے، جبکہ مستونگ میں تین دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ اسی دوران مستونگ میں…
Read Moreپاکستان کے ٹیلی کام قانون میں مجوزہ ترامیم کیوں ضروری ہیں؟
حالیہ دنوں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996 میں مجوزہ ترامیم، خصوصاً سیکشن 27A اور 27B، شدید بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان ترامیم کے ذریعے ٹیلی کام کمپنیاں نجی املاک پر قبضہ کر سکیں گی، ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت کے بغیر ٹاور نصب کریں گی اور شہریوں کے آئینی حقوق متاثر ہوں گے۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ تاثر حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا اور اصل مسئلہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ پرانے قانون سے جدید ڈیجیٹل معیشت ممکن…
Read More