لاہور: باغبانپورہ میں تین منزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، ملبے تلے ایک بچی اب بھی پھنسے ہونے کا خدشہ

لاہور: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کو ملبے سے ایک خاتون کی لاش نکالے جانے کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ خدشہ ہے کہ ایک بچی اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں گزشتہ کئی گھنٹوں سے بھاری مشینری اور جدید آلات کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملبے تلے پھنسے افراد کو بحفاظت نکالا جا سکے۔ ریسکیو حکام کے…

Read More

ہنگو دہشت گرد حملہ: ڈی ایس پی دیار خان سمیت 11 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

ہنگو: خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں واقع خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 11 پولیس اہلکار شہید جبکہ 28 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کیا، جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق…

Read More

اگست میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا کے زیر غور فی یونٹ 1.20 روپے اضافے کی تجویز

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کراچی، کو اگست کے بجلی بلوں میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں فی یونٹ 1.20 روپے اضافے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ مہنگائی اور بڑھتی ہوئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے پریشان عوام کے لیے یہ ممکنہ اضافہ مزید مالی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر نیپرا اس تجویز کی منظوری دے دیتی ہے تو اس کے اثرات اگست کے بجلی بلوں میں…

Read More

حکومت نے نئی آئل ریفائننگ پالیسی منظور کر لی، 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان کی توانائی ضروریات کو مضبوط بنانے، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور مقامی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار بڑھانے کے لیے نئی آئل ریفائننگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت کے مطابق اس پالیسی کے تحت ملک کے ریفائننگ شعبے میں تقریباً 6 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ یہ پالیسی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) سمیت متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ملک کی پرانی آئل…

Read More

محمود خان اچکزئی کا آزاد کشمیر فائرنگ پر ردعمل، بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہونے کا دعویٰ

آزاد کشمیر میں نہتے شہریوں پر گولی چلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بلوچستان میں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی: محمود خان اچکزئی کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) آئین تحفظ پاکستان کے سربراہ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں نہتے شہریوں پر گولی چلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کوئٹہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور مقتدرہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے ظلم و…

Read More

بلاول بھٹو: میری سیاست ہمیشہ پالیسی اور گورننس پر رہی، ذاتی حملوں پر نہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاست میں ہمیشہ پالیسی، گورننس اور عوامی مسائل پر بات کی ہے، نہ کہ شخصیات پر ذاتی حملے کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے بھی انہوں نے کبھی ان کے طیارے کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی ایسی کوئی موازنہ آرائی کی جس سے معاملہ ذاتی نوعیت اختیار کرتا۔ ARY نیوز کے پروگرام "دی الیونتھ آور” میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے…

Read More

برطانیہ: ہائی کورٹ نے برطانوی پاکستانی وکیل کو £834,000 کی شریعہ سرمایہ کاری میں فراڈ کا ذمہ دار قرار دے دیا

لندن: برطانیہ کی ہائی کورٹ نے برطانوی پاکستانی وکیل اویس جاوید کو فراڈ اور امانت میں خیانت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ انہوں نے ایسٹ لندن مسجد کے امام اور ان کے خاندان کی جانب سے شریعہ کے مطابق جائیداد میں سرمایہ کاری کے لیے سونپی گئی £834,000 کی رقم کا ناجائز استعمال کیا۔ 73 صفحات پر مشتمل فیصلے میں، جو مقدمہ محمد مشعل و دیگر بنام جاوید و دیگر کے عنوان سے جاری کیا گیا، ڈپٹی ہائی کورٹ جج کرسٹوفر پائمونٹ کے سی نے اویس…

Read More

پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 101ویں نمبر پر، صرف 29 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی حاصل ہے۔ اسلام آباد: ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے۔ عالمی درجہ بندی میں پاکستان 101ویں نمبر پر ہے اور پاکستانی شہری صرف 29 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ برطانیہ میں قائم شہریت اور رہائشی مشاورتی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز ہر…

Read More

تربت میں مسلح افراد نے 7 مزدور اغوا کر لیے، 2 مزدوروں کی شہادت کی اطلاعات

تربت سے مسلح افراد نے 7 مزدور اغوا کر کے ساتھ لے گئے کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) بلوچستان کے ضلع تربت سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مسلح افراد نے سڑک پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔ ایک اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 مزدوروں کو شہید کر دیا۔ شہید اور مغوی مزدوروں میں 3 کا تعلق پشتون برادری سے اور 4 کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے…

Read More

نوشکی میں مسلح افراد کا حملہ، 10 گاڑیاں نذرِ آتش، ایک شخص زخمی

نوشکی میں مسلح افراد کا حملہ، 10 گاڑیاں نذرِ آتش، ایک شخص زخمی کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نوشکی کے علاقے پدک اور مل ایریا میں مسلح افراد نے کھڑی گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 10 گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں، جن میں 4 باؤزر گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ واقعے میں ایک شخص زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ-کراچی اور کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر اس طرح کے واقعات آئے روز…

Read More