تربت میں اغوا کیے گئے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد، 4 کا تعلق پنجاب اور 2 کا خیبر پختونخوا سے

تربت میں افسوسناک واقعہ، اغواء کیے گئے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد

کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
کوئٹہ: معاون برائے میڈیا محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ تربت سے ملنے والی لاشیں 6 مزدوروں کی ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق شہید کیے جانے والے مزدوروں میں سے 4 کا تعلق پنجاب اور 2 کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل ضلع کیچ کے علاقے کلاتک سے نامعلوم مسلح افراد نے 7 مزدوروں کو اغوا کیا تھا، اغوا کے فوراً بعد ایک مزدور کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا تھا جبکہ 6 مزدوروں کو مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام 6 مغوی مزدوروں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں ناصر آباد کے علاقے سے ملی ہیں، جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment