انگلش کاؤنٹی کرکٹر رابن داس پر زیادتی کے دو مقدمات میں فردِ جرم عائد
انگلش کاؤنٹی کرکٹ سے وابستہ رابن داس پر ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کے دو مقدمات میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 24 سالہ رابن داس پر 23 جولائی 2026 کو دو مرتبہ زیادتی کے الزامات کے حوالے سے چارج عائد کیے گئے تھے۔ وہ 9 اکتوبر کو اِنر لندن کراؤن کورٹ میں پیش ہوں گے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق رابن داس کو گزشتہ سال 27 اگست کو ایک خاتون کی جانب سے مارچ 2024 میں برطانوی علاقے برکسن میں مبینہ زیادتی کی رپورٹ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
رابن داس ایسکس کاؤنٹی کرکٹ سے وابستہ ہیں۔ عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک ان کے خلاف عائد الزامات کو الزامات ہی کے طور پر دیکھا جائے گا۔
