اٹک پولیس کرائم میٹنگ، زینب ایوب کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

ایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ کی صدارت کر رہی ہیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

 

اٹک: ایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب کی زیرِ صدارت تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس ڈی پی او فتح جنگ سرکل، سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ضلع میں جرائم کی مجموعی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن زینب ایوب نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خواتین کے خلاف جسمانی و جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

زینب ایوب نے واضح کیا کہ خواتین کے خلاف ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ اور شفافیت کے ساتھ مکمل کی جائے اور ان کی بروقت یکسوئی یقینی بنائی جائے۔

Related posts

Leave a Comment