چمن چیمبر کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری، اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی مہمانِ خصوصی

چمن( سید سردار محمد خوندئی )
چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری چیمبر ہاؤس چمن میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی تھے۔
تقریب میں چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر حاجی علاؤالدین اچکزئی، سینئر نائب صدر حاجی عطاء اللہ اور نائب صدر شیر زمان اچکزئی سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
تقریبِ حلف برداری میں تاجر برادری، قبائلی عمائدین، سرکاری افسران، مختلف مکاتبِ فکر اور کاروباری حلقوں سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد سابق صدر عبدالنافع جان نے اپنے دورِ صدارت کی تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جسے شرکائے محفل نے سراہا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی اصغر خان اچکزئی اور دیگر مقررین نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور چمن کی تاجر برادری کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تجارت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ چیمبر آف کامرس کی نئی کابینہ تاجر برادری کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Related posts

Leave a Comment