ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ سیتی حسماہ انتقال کرگئیں
کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ سیتی حسماہ محمد علی 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
سیتی حسماہ کے انتقال کی تصدیق مہاتیر محمد کے دفتر کی جانب سے کی گئی۔ وہ پیر کے روز انتقال کرگئیں۔
ان کے انتقال کے بعد نماز جنازہ بھی پیر کی شام ادا کی گئی، جبکہ تدفین ملائیشیا کے انتظامی دارالحکومت پوترجایا کے ایک قبرستان میں کی گئی۔
سیتی حسماہ محمد علی ملائیشیا کی معروف عوامی شخصیات میں شمار ہوتی تھیں اور طویل عرصے تک سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ عوامی زندگی کا حصہ رہیں۔
