مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور یمن کے حوثیوں کے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر خطے میں قائم امریکی سفارتخانوں نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔

مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی مینا کے مطابق اردن، اسرائیل، عراق، قطر، بحرین، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات اور لبنان میں موجود امریکی سفارتی مشنز کی جانب سے اپنے شہریوں کو موجودہ صورتحال کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث غیر متوقع حالات پیدا ہو سکتے ہیں، اس لیے امریکی شہریوں کو اپنی سکیورٹی کے حوالے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

امریکی شہریوں کو بالخصوص سعودی عرب کے سفر کے حوالے سے احتیاط برتنے اور تازہ ترین سکیورٹی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment