ایشین گیمز: سری لنکا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ایشین گیمز: سری لنکا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

شوال ذوالفقار نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 54 رنز بنائے، جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 12 گیندوں پر 20 رنز کی مختصر مگر تیز اننگز کھیلی۔

تاہم پاکستان کے 177 رنز کے ہدف کا دفاع نہ ہو سکا اور سری لنکا نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Related posts

Leave a Comment