خضدار: شور پرود میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

خضدار: شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
خضدار میں شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، خفیہ اطلاعات پر شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Latest Posts