Picture of Mian Iftikhar Ahmad

Mian Iftikhar Ahmad

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے امتحان میٹرک (اول) سالانہ 2026ء کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا

فیصل آباد (میاں افتخار احمد) 

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امتحان دہم (اول) سالانہ 2026ء کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے تمام کامیاب پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور ان کے روشن و تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ سائنس گروپ طالبات میں دی سٹی گرامر سکول (گرلز ونگ) نیو سول لائنز فیصل آباد کی طالبہ امناء صلاح الدین رولنمبر 410732 نے 1191 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن رامین فاطمہ رول نمبر 424927
ڈویژنل پبلک سکول (فار گرلز) رجانہ روڈ، سمندری نے 1190 نمبر حاصل کرکے حاصل کی تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر 1188 نمبر لے کر زمر فاطمہ رول نمبر 410131 لیبارٹری گرلز ہائی سکول، یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد’ ربائل فاطمہ رول نمبر 412769 دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک گرلز ہائی سکول، سول لائن ایریا، فیصل آباد ‘خیرات فاطمہ رول نمبر 421297 دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک سکول سسٹم، محمدیہ کالونی، سوساں روڈ، فیصل آباد اور دانیا رسول رول نمبر 423680 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2، سمندری، فیصل آباد نے حاصل کی’ چیئرمین بورڈ نے سائنس گروپ طلباء کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی پوزیشن محمد رائف عبدالاحد
رول نمبر 484550 ایمان پبلک بوائز ہائی سکول، 75/جے بی، سوہل، فیصل آباد نے 1189 نمبر لے کر حاصل کی
دوسری پوزیشن محمد علی کلیم رول نمبر 530763 ڈویژنل پبلک سکول فار بوائز، ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 1184 نمبر لے کر حاصل کی
تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر 1181 نمبر لے کر معید ندیم رول نمبر 482088 گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول، پیپلز کالونی نمبر 1، فیصل آباد محمد حسیب رول نمبر 484066
محمد علی جناح بوائز ہائی سکول، 274/جے بی، پنسرہ، بھوانہ روڈ، فیصل آباد اور محمد عبداللہ رول نمبر 518423 فاران ماڈل سکول، سیٹلائٹ ٹاؤن، جھنگ نے حاصل کی جنرل / آرٹس گروپ طالبات کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے بتایا کی 1133 نمبر لے کر انشراح
رول نمبر 597097 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، 279/آر بی، شیخ کالونی، فیصل آباد نے حاصل کی دوسری پوزیشن
رابیعہ طارق رول نمبر 617768 شیراز سائنس گرلز ہائر سیکنڈری سکول، پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 1119 نمبر لے کر حاصل کی
تیسری پوزیشن 1118 نمبر لے کر کنزی علی رول نمبر 615081 گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول، 281/جے بی، ٹوبہ ٹیک سنگھ نے حاصل کی چیئرمین بورڈ نے جنرل / آرٹس گروپ طلباء کے بارے میں بتایا کہ پہلی پوزیشن 1089 نمبر لے کر محمد صائم علی رول نمبر 626747 عثمان بلیسنگ ہوم ہائی سکول (بوائز)، افغان آباد نمبر 2، فیصل آباد نے حاصل کی دوسری پوزیشن 1082 نمبر لے کر محمد رول نمبر 626642 منہاج القرآن ماڈل سیکنڈری سکول، گلفشان کالونی، فیصل آباد نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن 1066 نمبر لے کر عبدالقدوس رول نمبر 629646 گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول، ٹوبہ ٹیک سنگھ نے حاصل کی یاد رہے کہ پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات 6 اگست 2026ء 9 بجے صبح تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی جس میں چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین انہیں انعامات سے نوازیں گے