کوئٹہ کاکنی کے کان میں دھماکے شہید 35 لاشیں نکال لی گئی
کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں ایک حادثے کے باعث پھنس جانے والے کانکنوں میں سے تمام 35 لاشوں کو نکال لی گئیں
’کان میں پیش آنے والا واقعہ بہت زیادہ شدید تھا‘
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ضلع کوئٹہ کے علاقے سورینج کی ایک کوئلہ کان میں پیش آیا تھا
سینیئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ کان کے مالکان سے ان کی بات ہوئی، جنہوں نے بتایا کہ کان میں 35 سے زائد کانکن موجود تھے۔ ان لاشوں کو فوری طور پر نکال کر اپنے علاقوں کو روانہ کردی گئیں
سرکاری اہلکار نے دھماکے کی شدت اور ریسکیو کے جدید سہولیات کی فقدان کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔
سورینج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے مشرق میں تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں کوئلہ کانیں موجود ہیں۔
سورینج اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں ماضی میں بھی کوئلہ کانوں میں حادثات پیش آتے رہے ہیں۔
دیگر جدید صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے کوئلے کی کانکنی بلوچستان کی بڑی صنعت ہے۔ کوئلے کی کانیں زیادہ تر کوئٹہ، کچھی، ہرنائی اور دکی کے اضلاع میں موجود ہیں، جن سے بالواسطہ اور بلاواسطہ ہزاروں کانکن اس کا کو روزگار کا وسیلہ سمجھتے ہیں



