وزیراعلیٰ کی کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، شہید سپاہی حکمت اللہ کی قربانی کو سلام کوئٹہ (رپورٹ: سید سردار محمد خوندئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب سکیورٹی آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور مؤثر حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران ملک دشمن عناصر…
Read Moreکوئٹہ نیوز
آقا اور غلام کا نظریہ ختم کیا جائے، محمود خان اچکزئی
آقا اور غلام کا نظریہ ختم کیے بغیر ملک نہیں چل سکتا، محمود خان اچکزئی کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے، جس سے نکلنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی، پارلیمان کی سپرمیسی اور آقا و غلام کے نظریے کا خاتمہ ہے۔ وہ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (PSO) کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے صدارتی خطاب کر رہے تھے۔…
Read Moreڈی سی ویسٹ کے نوٹیفکیشن کے خلاف پرائیویٹ اسکولز الائنس کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
ڈی سی ویسٹ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی، پرائیویٹ اسکولز الائنس کا بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کوئٹہ (سید سردار محمد خندائی) بلوچستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز الائنس (BPSAA) نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نجی اسکولوں کو تعطیلات کے دوران فیسیں وصول کرنے سے روکا گیا ہے۔ الائنس نے اس نوٹیفکیشن کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں الائنس کے ایک اعلیٰ…
Read Moreمیزئی اڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
چمن (سید سردار محمد خوندئی) — چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ پر واقع میزئی اڈہ پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار جیلان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ سپاہی میروائس زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے منتقل کیے جانے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ واقعے کے بعد مقامی قبائل نے علاقے میں پیش آنے والے ایسے واقعات کے خلاف…
Read Moreنجی تعلیمی اداروں کی کردار کشی قابلِ افسوس، وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: آل بلوچستان پرائیویٹ سکولز الائنس
کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) آل بلوچستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز الائنس نے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف مبینہ منظم پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کی کردار کشی قابلِ افسوس ہے اور ان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ الائنس کے صوبائی رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف مہم بلوچستان کے لاکھوں طلبہ و طالبات اور شعبہ تعلیم سے وابستہ ہزاروں افراد کی دو دہائیوں پر محیط محنت کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔…
Read Moreرخشان ڈویژن کے کمشنر اسداللہ کاکڑ مبینہ طور پر اغوا، برشونکی کے قریب لاپتہ
کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): رخشان ڈویژن کے کمشنر اسداللہ کاکڑ کے مبینہ اغوا کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ کوئٹہ سے خاران جا رہے تھے کہ برشونکی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد اسداللہ کاکڑ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ بعد ازاں انہیں لہجے کے علاقے کی جانب جاتے ہوئے دیکھے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ واقعے سے متعلق تاحال متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب…
Read Moreبلوچستان میں نجی اسکول چھٹیوں کی فیس وصول کر سکتے ہیں، سیکرٹری تعلیم
سیکرٹری تعلیم بلوچستان لعل جان جعفر نے کہا ہے کہ قانون میں چھٹیوں کی فیس پر پابندی نہیں، والدین کو اقساط کی سہولت دینے پر زور دیا کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): سیکرٹری تعلیم بلوچستان لعل جان جعفر نے کہا ہے کہ بلوچستان پرائیویٹ اسکولز رجسٹریشن اینڈ پروموشن ایکٹ 2022 میں چھٹیوں کی فیس وصول کرنے پر کوئی پابندی نہیں، لہٰذا نجی تعلیمی ادارے قانون کے مطابق چھٹیوں کی فیس وصول کر سکتے ہیں، تاہم والدین کو اقساط کی سہولت فراہم کرنے میں تعاون کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے…
Read More