بند دروازوں کے پیچھے سسکتی انسانیت تحریر: محمد محسن اقبال مئی اور جون کی دوپہریں جب آسمان سے آگ برساتی ہیں اور سایہ بھی پناہ مانگتا دکھائی دیتا ہے، تب بھی اس ملک کے لاکھوں ہاتھ رکتے نہیں۔ کہیں کوئی محنت کش دہکتے تندور کے منہ پر جھکا روٹیاں لگا رہا ہوتا ہے، اور اس کے چہرے پر آگ کی تپش اور ماتھے پر پسینے کے قطرے ایک ساتھ چمک رہے ہوتے ہیں۔ کہیں تپتی سڑک پر کوئی مزدور پتھر توڑ رہا ہے، بوجھ ڈھو رہا ہے اور ہر سانس…
Read Moreمحمد محسن اقبال
نئے صوبے بنانے کا آئینی طریقہ: ریفرنڈم اور صوبائی اسمبلی کی منظوری
نئے صوبے: نعرہ، ریفرنڈم اور آئین کی کسوٹی تحریر: محمد محسن اقبال ہمارے ہاں نئے صوبوں کی بات موسمی بخار کی طرح ہے۔ ہر چند برس بعد چڑھتا ہے، کچھ دن محفلیں گرماتا ہے، ٹاک شوز کی رونق بڑھاتا ہے اور پھر فائلوں کے ڈھیر میں دب جاتا ہے۔ جوش بہت ہوتا ہے، مگر آئینی تقاضوں اور عملی پیچیدگیوں پر بات کرنے کی فرصت کسی کو نہیں ملتی۔ اب کے یہ قصہ ایسے وقت چھڑا ہے جب ریاست داخلی و خارجی محاذوں پر الجھی ہوئی ہے اور خطوں کے درمیان…
Read Moreقدرت کے خزانوں سے معاشی خودمختاری تک: پاکستان کی معدنی دولت
قدرت کے خزانوں سے معاشی خودمختاری تک تحریر: محمد محسن اقبال کہتے ہیں کسی بستی میں ایک شخص عمر بھر گلی گلی روٹی کے ٹکڑے مانگتا رہا۔ جب آنکھ بند ہوئی تو حقیقت عیاں ہوئی کہ جس کچی کوٹھڑی کو وہ اپنا مقدر سمجھ بیٹھا تھا، اس کے فرش تلے اشرفیوں سے بھرا مٹکا دفن تھا۔ سننے والے کوہنسی بھی آتی ہے اور رونا بھی، اور سچ پوچھیے تو ہماری قومی داستان اس حکایت سے کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ قدرت نے اس وطن پر دستِ کرم دراز کرنے میں کوئی…
Read Moreایران پر جوہری حملے کا خطرہ، پاکستان اور دنیا پر ممکنہ اثرات
ایران پر منڈلاتا جوہری تباہی کا سایہ تحریر: محمد محسن اقبال تاریخ کا المیہ یہ ہے کہ اقتدار کے ایوانوں میں کیے گئے بعض فیصلوں کی قیمت آنے والی نسلوں کو ادا کرنا پڑتی ہے۔ سیاسی انا، عالمی بالادستی کی خواہش اور طاقت کے اظہار کا جنون جب حکمت و تدبر پر غالب آ جائے تو اس کے نتائج محض چند ممالک تک محدود نہیں رہتے بلکہ پوری انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ آج امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں ایک ایسا ہی سوال…
Read Moreعلامہ اقبال کی روحانی میراث اور ملتِ اسلامیہ کا اتحاد
علامہ اقبال کی روحانی میراث اور ملتِ اسلامیہ کا اتحاد تحریر: محمد محسن اقبال تاریخِ انسانی درحقیقت ہدایتِ الٰہی کی تلاش اور اس کے نور سے منور ہونے کا ایک مسلسل سفر ہے۔ جب اللہ رب العزت نے اس کائنات کو وجود بخشا اور حضرت آدم علیہ السلام کو منصبِ نبوت سے سرفراز فرمایا تو انسانیت کی رہنمائی کا ایک مقدس سلسلہ شروع ہوا، جو یکے بعد دیگرے انبیائے کرام علیہم السلام کے ذریعے جاری رہا، یہاں تک کہ اس کی تکمیل خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی…
Read Moreجمہوریت ہی بہترین انتقام ہے | امریکی انتخابات اور عوامی احتساب
جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے تحریر: محمد محسن اقبال جمہوریت کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہاں اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے والے حکمران عوام کے سامنے جواب دہ ہوتے ہیں۔ ووٹ بظاہر کاغذ کا ایک معمولی ٹکڑا ہے، لیکن اس میں ایسی قوت پوشیدہ ہے جو بڑے بڑے اقتدار کے ایوانوں کو ہلا سکتی ہے۔ عوام جس شخص کو اپنے اعتماد سے ایوانِ صدر تک پہنچاتے ہیں، اگر وہی ان کی توقعات اور قومی مفادات سے دور ہو جائے تو یہی عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اسے…
Read Moreسمندر، امن اور مشترکہ مستقبل کی تلاش
سمندر، امن اور مشترکہ مستقبل کی تلاش تحریر: محمد محسن اقبال سمندر محض پانی کے بے کراں ذخیرے یا زمین کے دو کناروں کے درمیان حائل فاصلوں کا نام نہیں، بلکہ یہ قدرت کی وہ عظیم نعمت ہیں جنہوں نے صدیوں سے انسانوں، تہذیبوں اور قوموں کو ایک دوسرے سے جوڑ رکھا ہے۔ کبھی یہی سمندر تجارتی قافلوں کے راستے بنے، کبھی علم و تہذیب کے سفیر ثابت ہوئے اور کبھی قوموں کی معاشی ترقی اور خوش حالی کا وسیلہ بنے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن اقوام نے سمندروں کی…
Read Moreپاکستان میں ذہنی اضطراب کا بڑھتا بحران، غربت اور معاشی دباؤ کے اثرات
ذہنی اضطراب کا بڑھتا ہوا عفریت تحریر: محمد محسن اقبال انسان جب اس جہانِ رنگ و بو میں آنکھ کھولتا ہے تو اس کے معصوم ذہن میں نہ مستقبل کے اندیشے ہوتے ہیں، نہ زمانے کی تلخیوں کا شعور اور نہ ہی ذمہ داریوں کا کوئی بوجھ۔ اس کی مختصر سی کائنات والدین کی محبت، چند معصوم خواہشوں اور بے فکری کے حسین لمحوں سے عبارت ہوتی ہے۔ مگر وقت کے ساتھ جب شعور کی منزلیں طے ہوتی ہیں اور بچپن کی بے نیازی جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتی…
Read Moreجب دشمنی انتخابی ہتھیار بن جائے | محمد محسن اقبال
جب دشمنی انتخابی ہتھیار بن جائے تحریر:محمد محسن اقبال جمہوریت کا حسن اس میں ہے کہ حکمران اپنی کارکردگی کے بل پر عوام کا اعتماد حاصل کریں اور حزبِ اختلاف اپنی بہتر تجاویز اور متبادل پروگرام کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے۔ انتخابات دراصل عوام کی عدالت ہوتے ہیں، جہاں روزگار، مہنگائی، تعلیم، صحت، انصاف اور اداروں کی کارکردگی جیسے معاملات پر حکمرانوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ مگر جب کارکردگی کا دامن خالی ہونے لگے، وعدے وفا نہ ہوں اور عوامی سوالات کا جواب دینا…
Read Moreجب وقار سیاست سے بلند ہو جائے — محمد محسن اقبال
جب وقار سیاست سے بلند ہو جائے تحریر: محمد محسن اقبال سیاست اختلاف کا نام ضرور ہے، مگر اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں۔ جمہوریت کی اصل خوب صورتی بھی اسی میں پوشیدہ ہے کہ مخالف نظریات رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کی بات سننے، اختلاف برداشت کرنے اور باہمی احترام کے ساتھ قومی معاملات پر گفتگو کرنے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔ پارلیمان محض قانون سازی کی عمارت نہیں، بلکہ قومی شعور، سیاسی تہذیب اور اجتماعی کردار کی آئینہ دار بھی ہوتی ہے۔ اس ایوان میں بعض شخصیات اپنے منصب، سیاسی…
Read More