Picture of Syed Sardar Muhammad Khondai

Syed Sardar Muhammad Khondai

بلوچستان بھر میں یوم آزادی بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پورے صوبے میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل

کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور آزاد اقوام اپنی آزادی کا جشن جوش و جذبے سے مناتی ہیں، یہی زندہ قوموں کا شعار ہے۔ مٹھی بھر شرپسند عناصر اور ملک دشمنوں کا کوئی مقام نہیں۔ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار مملکت ہے، اس کی حفاظت ہم اور ہمارے سیکیورٹی ادارے اپنی جانوں سے کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم خوشخبری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘را’ ہر جگہ دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے، بلوچستان میں بھی اس کی پراکسیز موجود ہیں، لیکن ان شاء اللہ وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
دریں اثناء انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل کے ہمراہ سریاب تھانہ، نیو سریاب تھانہ، پی ٹی سی سینٹر، قاسم لائن اور اے ٹی ایف کمپلیکس مشرقی بائی پاس و ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ کسی کو اس سرزمین پر شر و فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔