نقیب اللہ محسود قتل کیس: عدم شواہد پر 7 ملزمان بری
کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں شواہد کی عدم دستیابی کی بنیاد پر 7 ملزمان کو بری کردیا۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے شعیب شوٹر اور امان اللہ مروت سمیت سات ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنایا۔
عدالت کی جانب سے بری کیے جانے والے دیگر ملزمان میں گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجا شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔
عدالت نے ملزمان کی بریت کا فیصلہ مقدمے میں مطلوبہ شواہد کی عدم موجودگی کی بنیاد پر سنایا۔
