ژوب پولیس کی شاندار کارروائی، مغوی بچہ بریال خان بحفاظت بازیاب، ملزمان گرفتار کر لیا۔ سید صبور آغا

کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ژوب میں مغوی بچے بریال خان مندوخیل کی گمشدگی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پورے شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ واقعہ نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی۔
ایس پی ژوب صبور آغا نے اس اہم اور حساس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ ان کی براہ راست نگرانی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے دن رات محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تفتیشی خطوط پر کام کرتے ہوئے بالآخر بچے کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیابی حاصل کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اگر تحقیقات میں کسی اور شخص کا کردار سامنے آیا تو اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اس کامیاب کارروائی میں ڈی ایس پی گلاب الدین کاکڑ، ایڈیشنل ایس ایچ او سوراب، ایس پی ریڈر نقیب اللہ، شیر محمد، امین شاہ، اختر گل سمیت پوری ٹیم نے نمایاں کردار ادا کیا۔
اہلِ ژوب، ایس پی ژوب صبور آغا اور ژوب پولیس کی پوری ٹیم کو اس مثالی کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔