میزئی اڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

میزئی اڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

چمن (سید سردار محمد خوندئی) — چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ پر واقع میزئی اڈہ پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار جیلان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ سپاہی میروائس زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے منتقل کیے جانے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واقعے کے بعد مقامی قبائل نے علاقے میں پیش آنے والے ایسے واقعات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

سڑک کی بندش کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مقامی قبائل نے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ حالات معمول پر آنے تک اس راستے پر سفر سے گریز کریں۔

واقعے کے حوالے سے حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کے محرکات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

Related posts

Leave a Comment