ریاض اور الخرج میں ممکنہ حوثی حملے کے خدشے پر الرٹ

ریاض اور الخرج میں ممکنہ حوثی حملے کے خدشے پر الرٹ

سعودی سول ڈیفنس نے ممکنہ حوثی حملے کے خدشے کے پیش نظر دارالحکومت ریاض اور الخرج میں ہنگامی الرٹ جاری کیا، تاہم کچھ دیر بعد یہ الرٹ واپس لے لیا گیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یہ اقدام حوثی گروپ کی جانب سے حالیہ حملوں میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا۔ اس سے قبل جمعے کی رات جدہ، طائف اور ینبوع میں بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی تھی۔

ادھر یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی دارالحکومت صنعا میں سعودی حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ گروپ نے سعودی کارروائیوں کے جواب میں بھرپور ردعمل دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment