ایس پی انویسٹی گیشن اٹک زینب ایوب کا حضرو میں عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کا دورہ
اٹک سٹی — بیورو چیف اعجاز الحسن کی رپورٹ
حضرو: ایس پی انویسٹی گیشن اٹک زینب ایوب نے تحصیل حضرو میں جاری عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او حضرو سرکل بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایس پی انویسٹی گیشن اٹک زینب ایوب نے جلوس کے دوران سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک کی روانی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ جلوس کے دوران ہمہ وقت الرٹ رہیں اور شرکاء و شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی مشکوک شخص کی مکمل پڑتال کی جائے۔ اس کے علاوہ جلوس کے دوران ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن طور پر برقرار رکھنے اور شہریوں کو آمدورفت میں کم سے کم مشکلات پیش آنے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
زینب ایوب نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ جلوس کے شرکاء، شہریوں اور دیگر افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کی ذمہ داری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران نظم و ضبط، الرٹنس اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن مذہبی اجتماعات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔



