سعودی عرب: الجبیل میں سابق کرکٹر عبدالرزاق کے اعزاز میں پروقار تقریب

الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مایہ ناز کرکٹر عبدالرزاق کے اعزاز میں تقریب ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرکٹرز، کھیلوں سے وابستہ شخصیات، سعودی و پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور شائقینِ کرکٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن (JCA) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کا مقصد نہ صرف سابق قومی اسٹار عبدالرزاق کی خدمات کو خراجِ…

Read More

ایوب اسٹیڈیم میں کرکٹ ایڈمی کا افتتاح مینا مجید بلوچ نے کی

کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم میں کرکٹ ایڈمی کا افتتاح مینا مجید بلوچ نے کی۔ پر وقار تقریب کا انعقاد کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کیا، جبکہ ان کے ہمراہ سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ بھی موجود تھے۔ایوب سپورٹس کمپلیکس میں محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان کی جانب سے تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے بعد بلوچستان سپورٹس بورڈ کرکٹ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح صوبائی مشیرِ کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید…

Read More

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے قبل پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں دو اہم تبدیلیاں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور آئندہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں دو اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق بائیں ہاتھ کے اوپنر عبداللہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف باقی ٹیسٹ سیریز اور اس کے بعد انگلینڈ کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا…

Read More

ورلڈ کپ کی غیر قانونی اسٹریمنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، تقریباً 3 ہزار ویب سائٹس بند

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ انصاف (DOJ) نے اعلان کیا ہے کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ کی غیر قانونی اسٹریمنگ میں ملوث تقریباً 3,000 ویب سائٹس اور ڈومینز کو بلاک یا ضبط کر لیا گیا ہے۔ اس بڑے کریک ڈاؤن کا مقصد کاپی رائٹ قوانین کا تحفظ اور غیر قانونی آن لائن اسٹریمنگ کے نیٹ ورک کا خاتمہ ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق کارروائی کے دوران امریکا میں ایک ہزار سے زائد جبکہ کولمبیا میں بھی ایک ہزار سے زیادہ ڈومینز بند کیے گئے۔ یہ مشترکہ کارروائیاں "آپریشن آف سائیڈز” (Operation…

Read More

ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست، لیونل میسی کا خوابناک سفر جذباتی انداز میں اختتام پذیر

بیونس آئرس: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 1-0 کی شکست کے بعد ارجنٹائن کا مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا خواب ٹوٹ گیا، جبکہ کروڑوں مداحوں نے لیونل میسی کے ممکنہ آخری ورلڈ کپ میچ پر جذباتی الوداع کہا۔ میچ کے اختتام پر پورے ارجنٹائن میں غم، آنسو اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ بیونس آئرس کے کیفے، اسپورٹس بارز اور عوامی مقامات پر موجود ہزاروں شائقین اپنی ٹیم کی شکست اور لیونل میسی کے ممکنہ آخری ورلڈ کپ سفر کے خاتمے پر افسردہ…

Read More

اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسرا فیفا ورلڈ کپ جیت لیا

اسپین نے ایک سنسنی خیز مگر سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیران ٹوریس کے فیصلہ کن گول نے اسپین کو تاریخ کا دوسرا عالمی ٹائٹل دلایا، جبکہ ٹیم نے بیک وقت مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ جیتنے والی دنیا کی پہلی قوم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اسپین نے ابتدا ہی سے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی…

Read More

محمد نواز اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل، آئی سی سی نے تین ماہ کی پابندی عائد کر دی

بحالی پروگرام مکمل کرنے کی صورت میں پابندی صرف ایک ماہ رہ جائے گی، پاکستانی آل راؤنڈر جلد کرکٹ میں واپسی کے اہل ہو سکتے ہیں۔ دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر تین ماہ کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد نواز کی معطلی کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا، جس کے باعث وہ اس مدت کے دوران کسی بھی…

Read More