گزشتہ برس بیرون ممالک سے 1 کروڑ 80 لاکھ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی: سعودی وزارتِ حج و عمرہ
ریاض (وقار نسیم وامق)
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 2025 کے دوران بیرون ممالک سے 1 کروڑ 80 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے جن میں سب سے زیادہ مصری جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستانی عمرہ زائرین رہے
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2025 میں عمرہ زائرین کی ریکارڈ تعداد رہی 1 کروڑ 80 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے جبکہ 1 کروڑ 60 لاکھ افراد نے مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ پر حاضری دی
2025 میں بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین میں مصر پہلے پاکستان دوسرے جبکہ انڈونیشیا تیسرے نمبر پر رہا مجموعی طور پر دس ممالک سے عمرہ زائرین کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچی تھی
رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 87 تاریخی اور ثقافتی مقامات کو زائرین کے لیے کھولا گیا یے جہاں 2025 کے دوران 5 کروڑ 50 لاکھ سے زائد وزٹ ریکارڈ کیے گئے۔



