ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ کا بازاروں کا دورہ، آٹے اور ایل پی جی کی قیمتوں کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کی ہدایت، زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ

چمن (سید سردار محمد خوندئی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور آٹے، ایل پی جی گیس سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں پر اشیائے ضروریہ کے نرخ معلوم کیے اور دکانداروں سے قیمتوں کے حوالے سے دریافت کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام اشیائے ضروریہ کی فروخت مقررہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور صارفین سے مقررہ قیمتوں سے زائد رقم وصول نہ کی جائے۔

فدا بلوچ نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بازاروں کی نگرانی اور معائنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related posts

Leave a Comment