چمن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، عبدالحکیم اچکزئی

سی آئی اے چمن کے انچارج عبدالحکیم اچکزئی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں سے متعلق خبر

چمن سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام پولیس سے تعاون کریں: سی آئی اے انچارج عبدالحکیم اچکزئی

چمن (سید سردار محمد خوندئی): سی آئی اے چمن کے انچارج عبدالحکیم اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن میں جرائم پیشہ عناصر، قاتلوں، ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ چمن کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی اے چمن اس ناسور کے خاتمے کے لیے ایمانداری سے دن رات کوششیں کر رہی ہے۔ جرائم ہر معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں، اس لیے چمن پولیس فورس اور عوام کو مل کر اس کارِ خیر میں حصہ لینا ہوگا تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

عبدالحکیم اچکزئی کا کہنا تھا کہ کسی بھی جرائم پیشہ فرد کی نشاندہی کے لیے فراہم کی جانے والی تمام معلومات کو صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی چمن کی واضح ہدایات ہیں کہ سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہید احسان اللہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس فورس اور سی آئی اے کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

عبدالحکیم اچکزئی نے کہا کہ وہ چمن کے عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ جرائم اور غیر قانونی و غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار چمن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Related posts

Leave a Comment