ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر مدثر احمد شاہ کو اعلیٰ کارکردگی پر بلدیہ اٹک کی شیلڈ

اٹک سے بیورو چیف اعجازالحسن کی رپورٹ

اٹک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع اٹک میں سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے، مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ضلعی سطح پر بہترین و مؤثر انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں بلدیہ اٹک کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر مدثر احمد شاہ کو اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈ پیش کی گئی۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک و اے ڈی سی جی میونسپل انیل سعید نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر مدثر احمد شاہ کو شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر مدثر احمد شاہ نے شیلڈ پیش کرنے پر انیل سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ اٹک نے قومی اور مذہبی تہواروں کے مواقع پر دن رات محنت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ اٹک کا عملہ جس محنت، لگن اور جانفشانی سے شہریوں کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے، وہ ان کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ اٹک کی انتظامی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر سرکاری اداروں کو بھی عوامی خدمت اور انتظامی امور میں اسی جذبے، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر بلدیہ اٹک کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مؤثر تعاون اور قومی و مذہبی تقریبات کے دوران بہترین انتظامات
کو بھی سراہا گیا۔