کراچی ریزیڈنٹس فورم کے زیرِ اہتمام منعقدہ اہم سیمینار میں معزز شخصیات کی بھرپور شرکت
کراچی ریزیڈنٹس فورم کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیمینار میں شہرِ کراچی کے مستقبل اور درپیش مسائل کے حوالے سے اہم شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں سابق وفاقی وزیرِ خزانہ عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مفتاح اسماعیل۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر، کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ایم سی فہیم الزماں، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سندھ فردوس شمیم نقوی، سربراہ مہاجر تحریک اتحاد ڈاکٹر سلیم حیدر، مرکزی ممبر میری پہچان پاکستان سیف یار خان، سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن خالد ممتاز گرینڈ الائنس کے محمد اسلم
زین افغان چیئرمین محروم عوام پارٹی
سابق ممبر صوبائی اسمبلی سندھ یونس خان
عابد شریف سابق منسٹر ایجوکیشن سندھ
وائس چیئرمین عام لوگ اتحاد ڈاکٹر امجد
سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر الدین خان اور
سکیور آل پاکستان کے سربراہ انور کمال صاحب سمیت دیگر معزز شخصیات کی شرکت نے پروگرام کو مزید وقار اور اہمیت بخشی۔
کراچی ریزیڈنٹس فورم کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر تقریب میں شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
آپ تمام معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ امید ہے کہ آئندہ بھی باہمی رابطوں، تعاون اور مثبت تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے مل کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
آپ سب کی محبت، تعاون اور شرکت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
کراچی ریزیڈنٹس فورم


