چمن میں نوجوان کے قتل کی خبر بے بنیاد نکلی، واقعہ پشین کے علاقے توبہ کاکڑی کا ہے، پولیس کی وضاحت

چمن( سید سردار محمد خوندئی )

چمن: سوشل میڈیا پر چمن میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان کے شہید ہونے کی خبر گردش کر رہی تھی، جس پر پولیس ضلع چمن نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع چمن میں نہیں بلکہ ضلع پشین کے علاقے توبہ کاکڑی میں پیش آیا ہے، جس کا ضلع چمن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر حقائق کے منافی ہے، جس سے عوام میں بلاوجہ بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔
پولیس ضلع چمن نے عوام الناس اور سوشل میڈیا صارفین سے مؤدبانہ گزارش کی ہے کہ کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی مکمل تصدیق ضرور کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔

Related posts

Leave a Comment