المناک سانحہ کوئٹہ میں 8 ماہ سے مغوی بچے کا باپ قتل، ایئرپورٹ روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج

کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ، 8 ماہ سے اغواء ہونے والے بچے جعفر خان نورزئی کے والد ممتاز تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی کو نامعلوم مسلح موٹر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے مسلم آباد میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے حاجی صلاح الدین نورزئی کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد ورثاء اور اہلِ علاقہ نے مقتول کی لاش کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا، جس۔ مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور مغوی بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب اس المناک سانحہ پر بلوچستان کی مختلف سیاسی، مذہبی اور تاجر برادری نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیانات میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں شاہراہوں سمیت عام شہری کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے اور تاجر برادری بھی غیر محفوظ ہو چکی ہے، حکومت امن و امان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔