Picture of Ijaz Ul Hasan

Ijaz Ul Hasan

 یومِ شہدائے پولیس: ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی یادگارِ شہداء پر حاضری، اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی to

اٹک سے بیورو چیف اعجازالحسن کی رپورٹ
یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک ملک علی ذوالقرنین، ڈپٹی کمشنر اٹک مدثر احمد شاہ، پولیس افسران، شہدائے اٹک پولیس کے اہلِ خانہ، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی۔
اس موقع پر اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی پیش کی، ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک ملک علی ذوالقرنین اور ڈپٹی کمشنر اٹک مدثر احمد شاہ نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی، وطنِ عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر شہدائے پولیس کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ ان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔