اشوک کمار راجپوت کا یہ خیرسگالی اقدام مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال بن گیا۔
کوئٹہ (رپورٹ: سید سردار محمد کھوندائی)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) چمن اشوک کمار راجپوت نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں دیوالی کے موقع پر مٹھائی پیش کی۔
اس موقع پر اشوک کمار راجپوت نے اسپیکر بلوچستان کو روایتی بلوچی شال بھی پہنائی۔ یہ اقدام محبت، احترام اور خیرسگالی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی احترام، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا خوبصورت اظہار دیکھنے میں آیا۔
اس موقع پر دیوالی کی خوشیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے کا یہ عمل بلوچستان کی ثقافتی روایات، بھائی چارے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
