خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 37 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور ٹل میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کیں، جبکہ افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں فضائی کارروائی بھی کی گئی۔

وزارت اطلاعات کے مطابق 20 ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران 9 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق بھارتی پراکسی کے طور پر بیان کیے جانے والے فتنتہ الخوارج سے تھا۔

Related posts

Leave a Comment