اٹک: محلہ شاہ آباد میں گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکہ، ایک شخص جھلس کر زخمی، عمارت کو شدید نقصان
اٹک سے بیورو چیف اعجازالحسن کی رپورٹ
تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے محلہ شاہ آباد میں گیس لیکیج کے باعث اچانک زور دار دھماکہ ہوا، جس کی آواز دور دراز علاقوں تک سنائی دی۔ دھماکے کی شدت سے گھر کی دیواریں ٹوٹ کر گر گئیں جبکہ کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور گھر کے مختلف حصوں کو شدید نقصان پہنچا۔
دھماکے کے نتیجے میں 23 سالہ بالاج ولد شفقت شدید جھلس گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس اور فائر ریسکیو ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت کے پیشِ نظر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔
دوسری جانب ریسکیو 1122 کی فائر ٹیموں نے فوری طور پر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا۔ تقریباً ایک گھنٹے کے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر
مکمل قابو پا لیا گیا


