قلعہ عبداللہ میں بھنگ کی کاشت کے خلاف آپریشن تیز

قلعہ عبداللہ میں بھنگ کی کاشت کے خلاف آپریشن تیز، بریگیڈیئر ضرار کا ڈی سی اور ڈی پی او کے ہمراہ دورہ

چمن (سید سردار محمد خوندئی)

ضلع قلعہ عبداللہ میں بھنگ کی کاشت کے خلاف جاری آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بریگیڈ کمانڈنٹ چمن اسکاؤٹس، بریگیڈیئر ضرار نے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی کے ہمراہ آپریشن ایریا کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران حکام نے بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور آپریشن میں مصروف اہلکاروں سے ملاقات کرکے پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی نے بریگیڈیئر ضرار کو بھنگ کی کاشت کے خلاف جاری آپریشن، اب تک کی جانے والی کارروائیوں اور ضلع کے دیگر اہم انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں بھنگ کی کاشت کے مکمل خاتمے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment