واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی شخصیات کی چیئرمین MIT ڈاکٹر سلیم حیدر سے ملاقات
واشنگٹن ڈی سی امریکہ میں مقیم ممتاز پاکستانی شخصیات نان ریزیڈنٹ پاکستانی (NRP) تنظیم کے روحِ رواں شہاب قرنی اور عدنان جاوید ظفر نے چیئرمین MIT ڈاکٹر سلیم حیدر سے ملاقات میں کراچی کے معاشی، سماجی، معاشرتی اور انتظامی معاملات سے جڑی سیاسی صورتحال پر گفتگو، تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔
رہنماؤں نے ڈاکٹر سلیم حیدر کو حالات کی بہتری اور کراچی کو پڑھی لکھی مستقبل کی سنجیدہ قیادت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات بھی تجویز کیے۔
